پشاور:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ نے کہا ہے پانامہ کیس اب پہاڑ بن چکا ہے ،
نواز شریف کو سزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ،
ماضی میں سیاستدان سیاسی قیدی کہلاتے تھے ، اب کوئی سیاستدان جیل میں جائے گا تو کرپشن کی بنیاد پر جائے گا ۔
پشاور میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان مدظلہ نے پانامہ کیس سے متعلق کہا
یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے کیا کرپشن کیخلاف ہے یا نواز شریف کیخلاف ؟
نواز شریف کو سزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ،
مولانا فضل الرحمان مدظلہ نے کہا پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں دوریاں تھیں ، جب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو دونوں پارٹیاں ساتھ ہیں ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے کہا کہ بھارت اور امریکا کی کوشش ہے سی پیک کو سبوتاژ کیا جائے ،
امریکا چاہتا ہے افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھے ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ملک میں ہو پہلے دیکھا جائے کہ ہمارا ملک اس کا متحمل ہے بھی کہ نہیں ، ہمیں پاکستان کو تنزلی کے راستے پر نہیں لے جانا چاہیئے۔ پر معاملے میں پاکستان کا استحکام مقدم رکھا جائے اس کی معیشت مضبوط کی جائے۔
پانامہ لیکس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن کے خاتمہ اور نواز شریف کوہٹانا ہے یا سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جمعیت علماءاسلام میں شمولیت اختیار کی ہے ان سے کہنا چاہوں گا کہ اپنی تمام تر توانائیاں اس میدان میں صرف کریں اور جمعیت علماءاسلام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
آنے والا دور جمعیت علماءاسلام کا ہے اور جمعیت علماءاسلام ہی اقتدار میں آکر حقیقی طور پر کرپشن کا خاتمہ کرے گی