قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ “گھریلو تشدد بل” کیخلاف دینی طبقے کوصف آراء کرنےکیلئےکراچی کے دورےپرتشریف لائےہیں۔اس سلسلے میں آج انہوں نے دیگرملاقاتوں کے علاوہ جامعہ بنوری ٹاون کراچی کےمہتمم مولانا سیدسلیمان بنوری سے ملاقات کی،اس موقع پرجامعہ کےناظم تعلیمات مولاناامداداللہ یوسفزئ بھی موجودتھے
قائدجمعیۃ مولانافضل الرحمن آج رات ایک اہم پریس کانفرنس کریں گےجس میں بیرونی ایجنڈے کے تحت ہونےوالی غیرشرعی قانون سازی اورگھریلو تشدد کے بل کےحوالےسےاہم گفتگوکےعلاوہ اس حوالےسے دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہےکہ مورخہ4اگست کوجمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ غیر اسلامی گھریلو تشدد بل کےعلاوہ اوقاف ایکٹ 2020 اور مختلف صوبائ اسمبلیوں کی طرف سے پاس کردہ گھریلو تشدد ایکٹ اور دیگر قوانین کاجائزہ لےکر اس پر سفارشات مرتب کرنے کیلئےایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کا پہلااجلاس 10 اگست کو سینیٹر کامران مرتضے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے آفس میں مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں منعقدہوگا۔کمیٹی کےارکان درج ذیل ہیں:
مولانا عبدالغفور حیدری (چیرمین)
جلال الدین ایڈوکیٹ کوارڈینیٹر
مولانازاہدالراشدی.مولانا امداداللہ کراچی
مولانا فضل علی حقانی،مولانا ڈاکٹر عبدالحکیم اکبری،سنیٹرکامران مرتضی
قائدجمعیت کایہ دورہ اس لحاظ سے بھی انتہائ اہمیت کاحامل ہےکہ جے یو ائی سندھ کےجنرل سیکرٹری مولاناراشد محمود سومرو پچھلےچندہفتوں سے اندرون سندھ پیپلزپارٹی کےخلاف جی ڈی اےسمیت تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
قائدجمعیۃ مدظلہ کل سابق وزیر اعلی سندھ ممتازبھٹو کی وفات پر ان کے بیٹے امیر بھٹو سے تعزیت کے علاوہ سندھ کی سیاست کے محور پیرپگاڑا سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ محمدزاھدشاہ
Facebook Comments