قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سانحہ احمد پور شرقیہ میں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کے لئے جائے وقوعہ آمد

احمد پور شرقیہ:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سانحہ احمد پور شرقیہ میں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کے لئے جائے وقوعہ آمد
شہداء کے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی،
اس موقع پر قائد جمعیت نے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا،
مولانا نے اس امر کا اظہار کیا کہ میری خواہش ہے کہ اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے فرداً فرداً انکے گھر جا کر اظہار ہمدردی کروں،میں اپنی جماعت کے تمام مقامی ذمہ داران کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ متاثرین کے گھروں میں جا کر میری طرف سے تالیف قلب کا سامان کریں،
مزید کہا کہ سانحے کے اثرات تا دیر محسوس کئے جائیں گے،
قائد جمعیت نے اس موقع پر ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ میں اس سانحے کے حوالے سے جلد صوبائی و وفاقی حکومت کے ذمہ داران سے خصوصی ملاقات کروں گا اور آپکی آواز اور مطالبات ان تک پہنچاؤں گا۔