ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے اتحاد و اتفاق کے ساتھ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔مولانا امجد خان

لاہور:
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب نے 77کلب ایبٹ روڈ گراؤنڈ میں عید کے اجتماع سےخطاب کر تے ہوئے کہاکہ بہالپور،کوئٹہ اور پارہ چنار کے سانحات نے قوم کے دل ہلا کر رکھ دیئے ہیں،ان واقعات سے پوری قوم غم میں ڈوبی ہے ،ہمیں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا چاہیے،ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے،یہ وقت اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتاہے،اختلافات بالائےطاق رکھ کر وطن کے خلاف سازشوں کامقابلہ کیا جاسکتا ہے،فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے ممبرمحراب کو بھی اتحاد امت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام اس حوالےسے اپنا کردار ادا کررہی ہے،حرمین شریفین کے خلاف سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ ایک ہے،حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پاکستان کابچہ بچہ تیارہے