جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری مدظلہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔قائدجمعیت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم نے مجلس عمومی کااجلاس 8جولائی کو لاہور طلب کرلیا، مولانامحمدامجدخان کی میڈیا سے گفتگو

جمعیت علماء اسلام کے مر کزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری عمرے کی سعادت حاصل کر نے کے لیئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے ، قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بتایاکہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس8 جولائی کو لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کی رپورٹ پر اہم فیصلے اور آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی۔