سانحہ مستونگ امن کاوشوں پر حملہ تھا ،سی پیک پر جمعیت علماء اسلام کا مؤقف ملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبدالغفور حیدری حفظہ اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے ، سانحہ مستونگ امن کاوشوں پر حملہ تھا ،وہ اسلام آبادپمز ہسپتال میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان اور دیگر راہنماؤں محمد اسلم غوری ،مفتی ابرار احمد ،الحاج شمس الرحمٰن شمسی سے گفتگو کر رہے تھے ۔
مولانا عبدالغفور حیدری حفظہ اللہ نے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور پاکستان کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا صدسالہ عالمی اجتماع کی عظیم کامیابی اورسی پیک منصوبے پر جمعیت علماء اسلام کا مؤقف ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ، اس موقع پر مولانامحمد امجد خان اور دیگر راہنماؤں نے مولانا عبد الغفور حیدری حفظہ اللہ کی خیریت دریافت کی اور ان سمیت تمام زخمی ساتھیوں کی جلد صحت یابی کیلئےدعابھی کی ۔