لیاقت بلوچ کی اپنے وفد کے ہمراہ مولانا محمد امجد خان سے جامعہ رحمانیہ میں ملاقات رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور :
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نےاپنے وفد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کےڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان سے جامعہ رحمانیہ میں ملاقات کی ، اور سانحہ مستونگ کے شہداء کیلئے دعا مغفرت کی اور حضرت مولانا عبدالغفور حیدری صاحب اور دیگرزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکی،وفد میں ڈاکٹر فریداحمدپراچہ اور ذکراللہ مجاہد شامل تھے،انہوں نے اس موقع پر نوشہرہ میں صد سالہ عالمی اجتماع کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی اوردینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کے حوالے سے غوروحوض اور رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا ، ملاقات پونے گھنٹہ تک جارہی۔