امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان معاشی طور پہ مستحکم نہ ہو اس لیئے ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ،گوادر سی پیک کا سنگم ہے ضروری ہیں کہ سی پیک راستے پہ اکنا مک زون قائم کیاجائے.مولانا عبدالغفور حیدری

گوادر۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ گوادر میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ گوادر سے پورے خطے میں تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ گوادر سی پیک کا سنگم ہے ضروری ہیں کہ سی پیک راستے پہ اکنا مک زون قائم کیاجائے جس سے بلوچستان کے لوگوں کی احساس محرومیت ختم ہوجائے گوادر میں 26 ممالک کے 100 سے زیادہ مندوبین شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ایشین پارلیمنٹیرین اسمبلی کے پہلے سیشن کے اختتام پہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کاموضوع امن اور ترقی ہے امید کی جاتی ہیکہ اس کانفرنس کے زریعے خطے میں امن اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کے تمام ممالکوں اس طرح کے کانفرنس وقتا وفوقتا رکھنی چائیے انہوں نے کہا کہ پاکستان تب مضبوط ہوگا جب ایشیاء کے تمام ممالک کیساتھ ان کے تعلقات مضبوط ہونگے امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان معاشی طور پہ مستحکم نہ ہو اس لیئے ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ہم سمجھتے ہے کہ گوادر ایشیاء کا وہ بندرگاہ ہوگا جہاں پورے ایشیاء کی اکنامک کا مرکز کہلائے گا انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو دیکھنا ہوگا اور پورے بلوچستان کو سی پیک کے اثرات ملنی چائیے تاکہ لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو
اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے بھی سی پیک کو خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ چائنہ پاکستان کا پرانا دوست ہے،اور چین پاکستان کی دوستی لازوال ہے جسے اب اقتصادی دوستی میں مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے،ہمارا ملک پاکستان اس حوالے سے
انتہائی اہم جغرافیائی انداز میں واقع ہے ہمیں اس خطہ کی قدر کرنا چاہیئے اور اس کی ترقی کیلئے شب و روز کام میں مزید تیزی لانا ہوگی

Facebook Comments