جھاڑو مارنے والے کو حکومت سونپ دی گئی ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے داریوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں،غریب عوام کے حقوق کیلئے ہر سطح تک جائینگے۔مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کو بیک جنبش قلم برطرفی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومت ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دے سکی لیکن لوگوں سے ان کے منہ کے نوالے چھین رہی ہیں، وزیر اعظم کا اصل کام جاڑوں مارنا تھا لیکن حکومت حوالے کرکے ملک کیساتھ بددیانتی کی گئی، اگر یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا تو ہر سطح تک جائینگے، سینیٹ میں تحریک التواء بھی جمع کرائی گئی ہے
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈی چوک پہ یوٹیلیٹی ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کی برطرفی اور شاہی افسر کی طرف سے ملازم طبقے کو دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونے دینگے موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے عوام یہ سمجھ رہی تھی کہ یہ نئی ملازمتیں دینگے لیکن موجودہ حکومت لوگوں کے منہ سے نوالے چھین رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے خود جب وہ اپوزیشن میں تھی ایک دھرنا دیا تھا وہ اگر دھرنا دے سکتے ہیں تو آپ ملازمین اپنے حق کیلئے کیوں نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے جسکا کام جھاڑو مارنا اور صفائی کرنا تھا مگر ملک کے اہم منصب پہ بٹھاکر ملک کیساتھ بددیانتی کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کیساتھ ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر ممکن آخری حد تک جائینگے حکومت ہوش کے ناخن لیں اور وہ تاریخ نہ دہرائیں جس سے انہیں پھر ملک میں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرائی ہیں ملازمین کا حق انکو دیا جائے۔

Facebook Comments