جے یو آئی نے ناموس رسالت کے قانون کے حوالے سے حکومتی کوششوں کے خلاف جمعۃ المبارک 12اکتوبر کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی ایجنڈے پہ عمل کرتے ہوئے ناموس رسالت قانون میں ترمیم لانا چاہتی ہے جسے جے یو آئی سمیت دیگر مذہبی قوتیں اور عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے
اس موقع پر انہوں نے علماء و خطباء سے اپیل بھی کی کہ وہ اس جمعہ کے خطبات میں ناموس رسالت کے موضوع پر گفتگو کریں اور حکومتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کرائیں ، کارکنان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کو کامیاب بنائیں اور بھرپور انداز میں شریک ہوں
درایں اثنا جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا محمد یوسف ، مولانا فضل علی حقانی، مولانا محمد امجد خان ، حافظ حسین احمد ، محمد اسلم غوری ، حاجی شمس الرحمن شمسی ، عبدالرزاق عابد لاکھو نے آج سینیٹ کی کمیٹی میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی کاوشوں کے خلاف مولانا عبدالغفور حیدری کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
ان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے بروقت قدم اٹھایا اور حکومتی کوششوں کا راستہ روکا جس پر پوری قوم کو فخر ہے

Facebook Comments