توہین رسالت قانون کا ترمیمی بل سینیٹ کمیٹی میں پیش،جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری رکاوٹ بن گئے۔اجلاس ملتوی

توہین رسالت قانون کا ترمیمی بل سینیٹ کمیٹی میں پیش ہوا،جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری رکاوٹ بن گئے،ممبران کے واک آؤٹ پراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی ترمیم پیش کی گئی ۔
دفعہ 27-G پر بحث کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سوال اٹھا یا کہ
تو ہین رسالت قانون سےہی امتیازی سلوک کیوں! جس پر کہا گیا کہ اس کا (مس یوز ) غلط استعمال ہوتا ہے۔
جسکے جواب مین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ غلط استعمال تو دیگر قوانین کا بھی ہوتا ہے وہاں تو کسی کو فکر لاحق نہیں ہوتی لہذا ہم اس قانون میں تبدیلی نہیں کرنے دیں گے
اس سے قبل بھی اس قانون نے کئی جانیں لی ہیں اس لئے اس قانون کو مت چھیڑا جائے وگرنہ کسی بھی نقصان کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے۔ اور تبنیہ کی کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی اقدام اٹھایا گیا تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی اس کا راستہ روکیں گے اور عوام کو اس سے مکمل آگاہ کریں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کمیٹی کے اجلاس میں اس کے خلاف ترمیم بھی پیش کی اور مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹرفدا محمد خان نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا جس پر کمیٹی چیئر پرسن نے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے
ملتوی کردیا۔

Facebook Comments