جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری حفظہ اللہ کا قوم کے نام ویڈیو پیغام

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری حفظہ اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حملوں سے دہشت گرد ڈرا نہیں سکتے اپنے منشور کے تحت کام کرتے رہیں گے۔مولاناعبدالغفور حیدری حفظہ اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مرعوب ہونے والے نہیں،اپنے نظریے اور پاکستان کیلئے کام کرتے رہیں گے،بلوچستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔