جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام پاکستان مولانا عبد الغفور حیدری اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی ملاقات سیاسی اتحاد پر غور

اسلام آباد:
جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری نے سیاسی جماعتوں سے 2018 کے انتخابات کے سلسلے میں رابطے کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی تھی
اس کمیٹی نے پہلا رابطہ جماعت اسلامی سے کیا ۔ آج مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی پاکستان کےوفدنے لیاقت بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی۔
2018 کے انتخابات سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے اور دونوں جماعتوں کی کمیٹی کا آئندہ اجلاس منصورہ میں ہوگا۔تاہم مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ باقی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔