کوئٹہ ۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود سرکار کے منظور نظر امیدوار جو سابق حکومت کا حصہ رہے اقتدار کیلئے پر تول رہے ہیں ،2013 والی بندر بانٹ حکومت قبول نہیں کرینگے ، گزشتہ پانچ سال ہڑتالوں اور دھرنوں میں گزرے ملک کی میں معاشی بدامنی میں کوئی کمی نہیں آئی وہی پرانی صورتحال رہی مالیاتی اداروں سے قرضے لیکر اثاثے بیچ کر ہم بجٹ بناتے رہے ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہیں ، کشکول تھوڑنے کا دعویٰ کیا گیا مگر کشکول ٹوٹا نہیں ، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا گیا مگر اس میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،سوشلزم اسلامی سوشلزم کا بھی نعرہ لگا ان کا کردار بھی سامنے ہے لہذا جمعیت اور مجلس عمل 2013 والی سرکار قبول نہیں کرینگے اگر یہ ڈھونگ رچایا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہونگے اس وقت سسٹم کی خاطر ہم چپ رہے آج بھی کچھ حلقوں میں الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہیں الیکشن کمیشن کیوں نوٹس نہیں لے رہا ، ہمارے کئی کارکن لاپتہ ہے اور اغواء کیئے جارہے ہیں سیکورٹی اداروں سے رابطوں کے باوجود ہمیں کوئی جواب نہیں دیا جارہا ،متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئی تو ملک کو اسلامی فلاحی اور خوشحال ریاست بنائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 سے مجلس عمل کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد ، صوبائی سیکرٹری جنرل ملک سکندر ایڈووکیٹ ، ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ حمداللہ ، حاجی عبدالباری اچکزئ ودیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور نیپ کو اپروچ کے باوجود سرکاری فنڈز کے استعمال کا نوٹس نہیں لیا جارہا لیکن اگر پینا فلیکس اپنے حلقہ سے ذرا ہٹ کر کسی اور حلقہ میں لگتا ہے تو اسکا نوٹس لیا جاتا ہے الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے انہوں نے کہا کہ ان پانچ سالوں میں کرپشن کا جو بازار گرم ہوا اسکی مثال نہیں ملتی اب وہی پرانے کھلاڑی نئے جال کیساتھ پھر شکار کرنے کے چکر میں ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ قومیتوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہیں اور جب بھی الیکشن آتےہیں تو قومیت اور لسانیت کو درمیان میں لایا جاتا ہیں مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام قومیتوں کے درمیان نفرتوں کی لکیروں کو منہدم کرینگے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کئی کارکن اور ہمارے اختر آباد کے امیر کو اٹھا لیا گیا ہے اور دیگر شہروں میں بھی کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہیں لوگوں کو اٹھآیآ جاتآ ہے پھر ہم جیسے زمہ دار لوگوں کو رابطہ کرنے کے باوجود بھی جواب نہیں دیا جاتآ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب نہیں ہونے اس لیئے ہم مقتدر قوتوں اور الیکشن کمیشن سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسکا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ مجلس عمل پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی گزشتہ ستر سالوں سے دوبڑی پارٹیاں اس ملک پہ حکمرانی کررہی ہیں مگر ملک کی معاشی حالت نہیں بدلی جبکہ ہمارے اڑوس پڑوس میں کافی معاشی تبدیلیاں آئی ہیں انہوں نے کہا کہ مجلس عمل ہی اس ملک کے مسائل کے حل کا زریعہ ہیں
متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئی تو ملک کو اسلامی فلاحی اور خوشحال ریاست بنائینگے.مولانا عبدالغفور حیدری
Facebook Comments