فلسطین میں اسرائیلی مظالم کھلی دہشت گردی ہےعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل نفرت ہے مسلم ممالک کومتحدہوکر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد :
فلسطین میں اسرائیلی مظالم کھلی دہشت گردی ہےعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل نفرت ہے مسلم ممالک کومتحدہوکر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔مولانا فضل الرحمٰن
تفصلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی جس قدر مذمت کی جا ئے وہ کم ہے جے یو آئی بے گناہ فسلطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ ان مظالم کو فوری نوٹس لے ، فلسطین میں صہونی درندوں نے بے گناہ بچوں اور نوجوانوں کو شہید کیا جس پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی آنکھیں بند ہوچکی ہیں وہ پارٹی راہنماؤں مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیچوی،حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد،مولانا فضل علی حقانی ، حاجی شمس الرحمن شمسی مفتی ابرار احمد سے گفتگو کر رہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فسلطین میں بے گناہ مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے عالمی دنیا کو اس بات کا ایکشن لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ اسرائیل کھلی دہشت گر دی پر اتر آیا ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز مظالم کیخلاف اسلامی دنیا کو اواز بلند کر نی چاہیے انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کومتحدہوکر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہاکہ اگرمسلمانوں پر جاری جارحیت کو روکا نہ گیا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پر جائے گا انہوں نے کہاکہ فلسطین میں بے گناہ معصوم شہریوں پر ظلم ستم کی انتہاء ہوچکی ہے لیکن مسلم حکمرانوں سمیت عالمی برادری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔