الیکشن کیلئے امیدواروں کا چناوٗ عیدالفطر کے بعد اہم مشاورت سے ہوگا مرکزی اور صوبائی جماعتیں لائحہ عمل طے کریں گی .مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ

الیکشن کیلئے امیدواروں کا چناوٗ عیدالفطر کے بعد اہم مشاورت سے ہو گا مرکزی اور صوبائی جماعت لائحہ عمل سے طے کرینگے، مختلف شعبہ جات کو منظم کرنے کے لئے یونین کونسل کی سطح تک مہم چلائی جائیگی، شعبہ خواتین، وکلاء ،طلباء، ڈاکٹرز، اقلیتی اور تاجروں کو منظم کرنے کیلئے اضلاع کی سطح پر کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان صاحب کی شرکت، کارکنوں اور عہدیداروں نے اخلاص کے ساتھ جدوجہد کرکے اجتماع کو کامیاب کیا تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں،
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس شوریٰ ، ضلی امراء ونظما کا اہم اجلاس صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں ارکان عاملہ مولانا شجاع الملک،مفتی کفایت اللہ ، مولانا راحت حسین، مولانا عزیز احمد، عبدالجلیل جان، حاجی اسحاق زاہد، عبدالوحید مروت، مفتی عبدالشکور، مفتی سید جانان، سید ہدایت اللہ شاہ، مولانا امان اللہ حقانی، نیاز محمد قریشی، قاری محمد عبداللہ ، قاری سمیع اللہ جان، مولانا خیرالبشر، استقبال خان، قاری محبوب الرحمان عبیدا للہ انور ایڈوکیٹ، خالد وقار ایڈوکیٹ، سپین خان ایڈوکیٹ، مفتی شوکت اللہ، مولانا عبدالحیٰ ، مولانا عبدالرشید، صدر عبدالرحمان، مولانا شکیل اختر جدون ، مولانا ابراہیم ہزاروی اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مدظلہ نے بھی شرکت کی، ، اجلاس میں ضلعی اور قبائلی ایجنسیوں کے امراء ونظمانے عالمی اجتماع کی کامیابی پر صوبائی اور مرکزی قائدین کو مبارکباد پیش کی، اجلاس میں عالمی اجتماع ،آئندہ عام انتخابات اور مختلف شعبہ جات کو منظم کرنے اور دیگر اہم امور سے متعلق غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے بعد عام انتخابات کی تیاریوں اور اجلاس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کا چناوٗ مرکزی جماعت سے باہمی مشاورت کے بعد طے کیا جائیگا، اجلاس میں شعبہ خواتین ، جمعیت وکلاء فورم اقلیتی ونگ، اسلامک ڈاکٹرز فورم ،مدرسین اور تاجر فورم کو منظم کرنے کیلئے اضلاع کی سطح پر کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، تمام اضلاع کو ہدایات کی گئی کہ وہ اضلاع میں تحصیل اور یونین سطح پر تشکر مہم چلائیں اور آئندہ ماہ 25مئی تک اس مہم کو جاری رکھیں، جبکہ عیدالفطر کے بعد تمام تر اجتماعات کا عنوان انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونگے،اور صوبہ میں جمعیت علماء اسلام کی سو فیصد کامیابی کیلئے عنقریب حکمت عملی طے کرتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، اجلاس میں صوبائی سطح اور ضلعی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو سند اور شیلڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، ضلعی تنظیموں کو بھی ہدایات کی گی کہ وہ ضلع کی سطح پر تقاریب منعقد کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں ، مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ نے شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اجتماع پوری دنیا کیلئے امن خوشحالی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی نوید ثابت ہو گا، جمعیت علماء اسلام نے عالمی اجتماع میں امن ، انسانی حقوق کے تحفظ، اقتصادی خوشحالی اور پسماندہ طبقوں کی محرومیت کو ختم کرنے کا اعلان کرکے پوری دنیا کے مظلوم قوتوں کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری رائے واضح طور پر عالمی قوتوں تک پہنچ گئی ہیں اور ہم ان ہی زاویے پر جدوجہد کرکے ظلم اور جبر کے نظام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہنگے، انھوں نے کہا کہ طویل عرصہ سے سیاستدانوں کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے ، لیکن اس کے باوجود قوم ان ہی لوگوں کو ووٹ دیکر دوبارہ مسلط کردیتی ہے، انھوں نے کہا کہ الحمداللہ جمعیت علماء اسلام کے کسی بھی رہنما اور کارکن کے خلاف کوئی کرپشن یا بدعنوانی کا کیس نہیں اور اہم قوم کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ الزامات کی سیاست سے نکل کر صحیح قیادت کو منتخب کریں اور جمعیت علماء اسلام کے پلٹ فارم پر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کی جانیوالی جدوجہد میں حصہ لیں، انھوں نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں لوگوں کی شرکت نے واضح کردیا کہ عوامی قوت اور سٹریٹ پاور جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ عوامی رائے کو پامال کرکے دوسروں کو قوم پر مسلط کرنے کی روش چھوڑنی ہوگی جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت روز بروز بڑہ رہی ہے عالمی اجتماع نے اسلام دشمن قوتوں کے حوصلے پست کردئیے ہیں ، انھوں نے کہا کہ پورے ملک سے عوامی شخصیات نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے، اور جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اس وقت ایک بڑی مذہبی اور سیاسی جماعت بن چکی ہے، جمعیت علماء اسلام آئندہ ملکی حالات کے حوالہ سے اہم فیصلے کریگی اور قوم کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتی رہیگی، انھوں نے اجتماع کی کامیابی پر کارکنوں ،ارکان شوریٰ اور عہدیداروں کو مبارک باد دی۔