پاکستان بظاہر اسلامی مملکت کہلاتا ہے، مگر ریاست اور ملک کے نظام پر مذہب بیزار قوتوں کا قبضہ ہے،متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بیرونی ایجنٹوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے.مولانا فضل الرحمان

نوشہرہ:
پاکستان بظاہر اسلامی مملکت کہلاتا ہے، مگر ریاست اور ملک کے نظام پر مذہب بیزار قوتوں کا قبضہ ہے،متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بیرونی ایجنٹوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے.مولانا فضل الرحمان
آج خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے مگر کوئی احتساب کرنے والا نہیں

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود بھی وفاق میں حکومت نہ ملنے پر شکرادا کیا تھا، اگر ایسا ہوجاتا، تو ملک کو شدید نقصان پہنچتا، ان کا کہنا تھا کہ فتح کیے لئے جمہوریت اورعوام ہی اصل ذریعہ ہیں.

متحدہ مجلس عمل کی تجدید سے متعلق انھوں نے کہا کہ مذہب اور ریاست کو الگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جو درست نہیں، ہمارے ہاں مذہبی جماعتیں اکٹھی نہ ہونے پربھی طعنہ دیا جاتا ہے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ فاٹا کے انضمام کے مخالف نہیں، البتہ فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ قبائلی عوام کو کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی حکومت میں سب سے کم کرپشن خیبر پختونخواہ میں تھی، آج صورت حال اس کے برعکس ہے، آج ملکی سیاست دباؤ کا شکار ہے، ہم مکمل اسلامی ریاست چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان بظاہر اسلامی مملکت کہلاتا ہے، مگر ریاست اور ملک کے نظام پر مذہب بیزار قوتوں کا قبضہ ہے۔