تمام قوتوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں،ظلم وجبر کی تاریک راتیں ختم امن کی صبح طلوع ہو چکی ہے،قبائلی عوام پر اسلام آباد سے فیصلے مسلط کرنے کی بجائے عوامی رائے کا احترام کیا جائے.مولانا فضل الرحمان

میر علی شمالی وزیرستان:
تمام قوتوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں،ظلم وجبر کی تاریک راتیں ختم امن کی صبح طلوع ہو چکی ہے،قبائلی عوام پر اسلام آباد سے فیصلے مسلط کرنے کی بجائے عوامی رائے کا احترام کیا جائے.مولانا فضل الرحمان
قبائل عوام نے ہمیشہ امن کے قیام کے لیے جدوجہد کی ہے لیکن اس کے باوجود قبائل کو خون میں نہلایا گیا محب وطن قبائلیوں کو وطن سے محبت کی سزا دی گئ. 18 سال بعد پابندی ہٹائ گئی ان خیالات کا اظہار قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے عیدک مدرسہ نظامیہ تحصیل میر شمالی وزیرستان میں دستار فضیلت کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
کانفرنس کی صدارت مولانا عبدالقادر نے کی جبکہ کانفرنس سے وفاقی وزیر الحاج اکرم خان درانی. جے یو آئی فاٹاکے امیرمفتی عبدالشکور مفتی اعجاز شنواری ،عبدالجلیل جان ، عین الدین شاکر ، الحاج احمد سعید مفتی سید جانان نے بھی خطاب کیا.
مولانا فضل الرحمن نے کہا قبائل کو اسلام اور پاکستان سے والہانہ عقیدت کی سزا دی گئی قتل وغارت گری اور خون کی ندیاں بہا کر قبایل عوام کو دربدر کیاگیا اور انکو اپناگھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا انہوں نے کہا کہ آج شمالی وزیرستان کے عوام نے جس عقیدت و محبت کا اظہار کیا اس سے ثابت ہوا کہ قبایل جبر اور ظلم برداشت کرسکتے ہیں لیکن اسلام اور جمعیت علمائے اسلام سے انکی عقیدت ختم نہیں کی جاسکتتی. انہوں نے کہا کہ آج میں تمام قوتوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں آج کے بعد ظلم وجبر کی تاریک راتیں ختم امن کی صبح طلوع ہو چکی ہے اپنے آنے والی نسلوں کا خیال کرتے ہوئے خونریزی کا سلسلہ بند کریں. انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام پر اسلام آباد سے فیصلے مسلط کرنے کی بجاے عوامی رائے کا احترام کیا جائے