تم کتنے حافظ ماروگے ہر گھر سے حافظ نکلے گا ،آج نوجوانوں کوفحاشی اور بےحیائی کی طرف دھکیلاجارہاہے ان قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمٰن

لکی مروت :
تم کتنے حافظ ماروگے ہر گھر سے حافظ نکلے گا ،آج نوجوانوں کوفحاشی اور بےحیائی کی طرف دھکیلاجارہاہے ان قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا لکی مروت میںفضلاء کانفرنس سے خطاب
مولانا کا کہنا تھا کہ مذہب سے بیزار قوتیں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتیں ایک زمانےمیں انگریزہم پرمسلط تھے،آج امریکا کوشش کررہاہے
قندوز میں حفاظ پر وحشیانہ بمباری اسلام دشمنی کی واضح مثال ہے اور ہم نے عزم کیا ہے کہ ان کا مقابلہ کریں گے
ہم نے5 سال ایوانوں میں مقابلہ کیا،مخالفین کوشکست دی،ہم جب بےحیائی اورفحاشی کے خاتمے کا کہتے ہیں تو شدت پسند کہا جاتا ہے
قائداعظم نےکہاتھاکہ ملکی معیشت کی بنیاداسلام پرہوگی،مغربی بنیادوں پرنہیں ہوگی نوجوانوں کوفحاشی اور بےحیائی کی طرف دھکیلاجارہاہے
خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن نےوزیراعلیٰ اوروزراکیخلاف کاروائی کی توباہرنکال دیاگیانوازشریف کوتوعدالت میں گھسیٹاجارہاہے،لیکن کے پی کے میں اپنی کرپشن نظرنہیں آرہی ،خیبرپختونخوا میں وزرا اوروزیراعلیٰ ایک دوسرےپرکرپشن کےالزامات لگارہےہیں
300ڈیم بنانےکادعویٰ کیا گیا،لیکن ایک ڈیم بھی نہیں بنایا دوسروں کےدامن میں کرپشن کےداغ تلاش کیےجارہےہیں
خیبرپختونخوامیں آج بھی وزیراپنےبھائی کےقاتل ڈھونڈرہاہےآج یہ شکراداکررہےہیں کہ وفاق میں حکومت میں نہیں ملی
بلین ٹری کادعویٰ کیاہے،اسکےپیسےکہاں گئے،کوئی پوچھنےوالانہیںسراج الحق نےکہاوزیراعلی نےسینیٹ الیکشن میں بلوچستان والےکوووٹ دینےکاکہا
مولانا کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی تبدیلی کادعویٰ کیا،بتائیں کونسےبچےسرکاری اسکولوں میں داخل ہوئےعدالت نےصوبے کےوزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو ناقص کارکردگی پرجھاڑپلائی ہے اب قوم ان کو جان چکی ہے ،پی ٹی آئی اکثریت کھوچکی ہے،پھربھی حکومت سےچمٹی ہوئی ہے،
2002 کی طرح اس باربھی متحدہ مجلس عمل حکومت بنائےگی
کانفرنس سے پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو ہمارے آباؤاجداد نے اسلام کیلئے بنایا اس میں لادین قوتوں کو مسترد کیا جائے اور دین اسلام کے غلبے کیلئے دینی قوتوں کا ساتھ دیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن کی اپنی زندگی اسلام سے دور ہے وہ کیا مدینے کی ریاست بنائیں گے ،آج ملک میں فحاشی اور عریانی کو پھیلانے کیلئے بڑے بڑے سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے مگر یاد رکھو ہم سرمایہ سے نہیں اللہ کی مدد سے مقابلہ کریں گے۔ملک میں حقیقی نظام مصطفے ہی تمام مسائل کا حل ہے اس نظام کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں
کانفرنس سے مرکزی وصوبائی قائدین نے خطاب کیا اور فراغت پانے والے فضلاء کی دستاربندی بھی کی گئی