آج دنیا میں نظریات کی جنگ ہےاورہم نے ہر میدان میں باطل نظریات کو شکست دی ہے جمعیت علماء اسلام نے بڑے بڑے فرعونوں کے غرور کو خاک میں ملایا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن

ڈی آئی خان:
آج دنیا میں نظریات کی جنگ ہےاورہم نے ہر میدان میں باطل نظریات کو شکست دی ہے جمعیت علماء اسلام نے بڑے بڑے فرعونوں کے غرور کو خاک میں ملایا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علماءاسلام ڈی آئی خان کے زیر اہتمام عظیم الشان غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد ہوا
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نےغلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی قیادت کا ماضی ہمیشہ قابل فخررہا ہے 1973 میں تمام علماءکرام نے مشترکہ طور پر اس ملک کومتفقہ آئین دیاہم صوبوں کی خود مختاری کے قائل ہیں کیوں کہ ہمارا آئین اس کی اجازت دیتا ہےہم غریب عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔
1951 میں علماء نے بائیس نکات دیئے جو آج بھی متفقہ اصول مانے جاتے ہے،آج ہم سے ایک خاص قسم کے اسلام کا تقاضہ کیا جارہا ہے پیغمبر ﷺ کے دور میں جو جاہلیت کی علامت تھی آج انہی باتوں کا مطالبہ کیا جارہا ہےہم اس ملک میں اس شریعت کا مطالبہ کررہے ہیں جو رسول اللہ ﷺ نے امت کو عطا کی۔
آج اقوام متحدہ ہم جنس پرستی کے لیئے آواز بلند کررہا ہے۔اقوام متحدہ کو کشمیر اور فلسطین میں مسلم امہ کا خون نظر نہیں آرہا
این جی اوز کے زریعے میرا جسم میری مرضی جیسی باتوں سے تحریک چلائی جارہی ہے۔
ہم نے ہر میدان میں باطل نظریات کو شکست دی ہے۔
آج دنیا میں نظریات کی جنگ لڑی جارہی ہے متحدہ مجلس عمل انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔
جمعیت علماء اسلام نے بڑے بڑے فرعونوںکے غرور کو خاک میں ملایا ہے۔
آج ملک میں ارادے صرف سیاست دانوں کا پیچھا کررہے ہیں۔
دوسرے صوبوں میں مخالفین الزامات لگاتے ہیں مگر خیبرپختونخوا میں خود وزیر ایک دورے پر الزامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں احتساب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے۔
اپنے صوبے کا حساب دیا جائے دوسروں کی کرپشن کی بات بعد میں کی جائے
تبدیلی کے دعوے دار بتائیں کہاں ہیں ان کے دعوے کدھر ہیں 350 ڈیم۔
ایک ارب درخت لگانےکے دعوے دار اب ثابت کریں کہاں ہیں ایک ارب درخت۔
پشاور کو اکھاڑ کر تباہ کردیا گیا ناکامی کا اعتراف کیا جائے
ایک آفشور کمپنی والا تو نااہل مگر 34 آفشور کمپنیوں کے مالک آزاد تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں
بتایا جائے اس صوبے کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کو کس قیمت پر ووٹ ڈالے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تمام حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے قوم کو بتایا جائے کس کے اشارے پر ووٹ ڈالا گیا۔
لندن میں ایک یہودی کی الیکشن کیمپئن چلانے والے کو قوم پہچان چکی ہے
آنے والا وقت متحدہ مجلس عمل کا ہے ایک نشان اور ایک جھنڈے کے تحت الیکشن لڑیں گے۔
کانفرنس سے معروف مذہبی اسکالر پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ،وفاقی وزیر الحاج اکرم خان درانی ،مولانا گل نصیب خان ،مولانا عطاءالرحمٰن،مولانا لطف الرحمٰن و دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے خطاب کیا۔