کوئٹہ :
مولانا محمد سالم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، علماء دیوبند نے استعمار کے ہر ظلم وجبر کے خلاف تاریخ ساز کردار ادا کیا، پاکستان میں بھی اگر علماء کی کوششیں نہ ہوتی تو امن کو لانا مشکل تھا.مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ خطیب اسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی دینی ملی خدمات کو تاریخ سنہری حروف سے یاد رکھے گی ، مولانا محمد سالم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، علمادیوبند نے استعمار کے ہر ظلم وجبر کے خلاف تاریخ ساز کردار ادا کیا ہیں ، پاکستان میں اگر علماء کی کوششیں نہ ہوتی تو امن کو لانا مشکل تھا ، 12 مئی کو شہدائے اسلام کانفرنس میں اہل بلوچستان کی تاریخ ساز شرکت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے منگچر میں شمولیتی جلسے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دارلعلوم دیوبند وقف کے صدر خطیب اسلام مولانا محمد سالم قاسمی کے خدمات کو تاریخ سنہری حروف سے یاد کریگی انہوں نے اپنے خطبات اور تصانیف میں امت اسلام میں بیداری اور شعور بخشا انہوں نے اسلام کی حقیقی خدمت کی اور دنیا بھر میں لاکھوں شاگردوں کو پیدا کیا جو امن اور اپنے ملک وملت کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علماء کا وجود نعمت سے کم نہیں علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی ترقی وفلاح وبہبود کے لیئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد سالم قاسمی کی ارتحال سے ہونے والے خلاء کو کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا انہوں نے اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا میں متعارف کرایا کہ اسلام کے خلاف یہ پروپیگنڈہ ہے کہ یہ دہشتگرد ہے لیکن اسلام کا بنیادی نظریہ امن کا ہیں انہوں نے کہا کہ علمائے دیوبند نے ہمیشہ استعمار کے جابرانہ اور ظالمانہ نظام کے خلاف برسرِ پیکار رہے انہوں نے کہا کہ 12مئی کو قلات میں ہونے والا جلسہ بلوچستان کی سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریگی
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔