عوام آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کاساتھ دیں، انتخابات میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی، علماءکرام پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کاساتھ نہ دیتے تو آج ملک میں امن آنا مشکل تھا.مولانا فضل الرحمان

شانگلہ:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کے پی کے کی عوام کو دھوکا دیا اور پختونوں کے کلچر کو تباہ کیا ہے. ان خیالاات کا اظہار انہوں نے الوچ پورن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روشن خیال قوتوں نے پختونوں کو بدنام کیا، عزت دارخواتین سے دوپٹہ چھین کر اسے آزادی کا نام دیا.
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکا دیا ہے، ان لوگوں نے پختونوں کےکلچرل کوتباہ کیا عوام آئندہ انتخابات میں باطل قوتوں کا راستہ روکیں
. فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہودی سازش کو روکنے کیلئےعوام آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کاساتھ دیں، انتخابات میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی، علماءکرام پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کاساتھ نہ دیتے تو آج ملک میں امن آنا مشکل تھا،. جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پہلے اقتدرار حاصل کرنے کیلئے بندوق اور تلوارکا سہارا لیناپڑتا تھا، اب ووٹ کی پرچی تلوارکا کام کرتی ہے، آج پاکستان کی سیاست اور دفاع عالمی دباؤ میں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہورہا.