پوری امت مسلمہ اغیار کے نشانے پہ ہے امریکہ اور انکے اتحادی ممالک مسلمانوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں پاکستان کی معاشی بدحالی سودی نظام کی وجہ سے ہے.مولانا فضل الرحمان

بٹگرام:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت یہودیوں کے پیسوں پر علمائے کرام کا ضمیر نہیں خرید سکتی ،مذہبی لوگوں کو انتہا پسند کہنے والے روشن خیالی کے دعویدار طبقہ اپنے مذموم سازشوں سے باز آجائیں یہ ملک مزید کسی بھی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ،10 ہزارتنخواہ دینے کی پیش کش صوبہ بھرکے باضمیر علمائے حق نے اپنے جوتے کی نوک پر رکھ دی،عمران خان نے اپنے یہودی ایجنٹ ہونے کا ثبوت اس فعل سے دیا ہے کہ انہوں نے مسلمان کے مقابلے میں لندن میئر الیکشن میں یہودی کو سپورٹ کیا انکی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اسلامی اقدار کے منافی قوانین برداشت نہیں کریں گے لبرل قوتیں اسلامی ریاست میں حقوق کے نام پر معاشرے میں بگاڑ لانے کے درپے ہیں ۔ ضلع بٹگرام میں غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ستر سالوں سے اسٹبلشمنٹ اور بیوروکریسی نے ملکی معیشت بتاہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ریاست اور فوج کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں سابق جنرل پرویز مشرف نے پاکستانی اڈاوں کو امریکہ پر فروخت کیے پاکستانی ہوائی اڈاوں سے افغانستان کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا پرائی جنگ ہم اپنے گھر لیکر آئیں اور آج پوری قوم اسکا خمیازہ بھگت رہی ہے مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ قبائلی علاقہ جات کے انضمام کا مخالف نہیں صرف طریقہ کار سے اختلاف ہے قبائلی عوام کے امنگوں کی مطابق فیصلے ہونی چاہئے لبرل قوتیں اسلامی ریاست میں حقوق کے نام پر معاشرے میں بگاڑ لانے کے درپے ہیں پوری امت مسلمہ اغیار کے نشانے پہ ہے امریکہ اور انکے اتحادی ممالک مسلمانوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں پاکستان کی معاشی بدحالی سودی نظام کی وجہ سے ہے صوبہ خیبرپختونخوا تین سو ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے اسکی بنیادی وجہ سودی نظام ہے آئیندہ انتخابات میں اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کو سود سے پاک کرکے اسلامی نظام رائج کردیں گے