پیرعزیز الرحمٰن ہزاروی دامت برکاتہم کی صدسالہ میں شرکت اور خطاب

پیرمولانا عزیزالرحمن ہزاروی دامت برکاتہم نے صد سالہ عالمی اجتماع میں شرکت کی آپ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس شوری کے رکن بھی ہیں
آپ نے صدسالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہم پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ ہماری جدوجہد کامقصدملک میں اسلامی نظام نافذ کرنا ہے۔تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں مضمر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت کے اتحادکی ضرور ت ہے ،اس کے لئے سب کو عہد کرکے ایک آواز ہونا پڑے گا۔ اپنی انا اورمفادات کو چھوڑنا پڑے گا۔ملک میں امن وا مان اوراتحاد کی واحدعلامت جمعیت علماء اسلام ہی ہے .
انہوں نے کہا نے شرکاء سے عہد لیتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے پیغام کو گھر گھر اور قریہ قریہ پہنچائیں۔