نذیرعالم (مسیحی برادری کے روحانی پیشوا) کی اپنے وفد کے ہمراہ صد سالہ میں شرکت اور خطاب

بشپ نذیر عالم جمعیت علماءاسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع کے دوسرے روز شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے تمام قائدین سے ملاقاتیں کیں
اور خطاب بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ
میںنے جمعیت میں کیوں شمولیت کی؟میں کسی ڈیل کے تحت نہیں آیاکہ کوئی سیٹ ملے،
بلکہ ربّ،نبی اورقرآن کامطالعہ کیا۔ اس سے متاثرہوا۔ اس لیے جمعیت کوفالوکیا۔
مولانانے کرپشن نہیں کی ہے اگرکرپشن کرتے توآپ ارب پتی ہوتے۔ڈاڑھی عزت،مسلمان کی شان،بنی ﷺ کی شان ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ملک کے گلی گلی اوریورپ میں یہ ثابت کریں گے کہ اسلام دہشت گردی کامذہب نہیں ،امن ،پیاراورمحبت کادین ہے۔
یہ بنی ﷺ کے تعلیمات پر مشتمل ایک کامل دین ہے۔انہوں نے کہاں کہ میں درخواست کرتاہوںکہ قائدملت مولانافضل الرحمن ہم پر دست شفقت رکھیں.
اپنی تقریر کے آختتام پر انہوں نے جمعیت کے تمام قائدین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور خود نعرے لگوائے.
جمعیت کی دعوت، جمعیت کا پیغام
رب کی دھرتی، رب کا نظام