جمعیت علماءاسلام پاکستان، مسلم لیگ ن کی حکومتی اتحادی جماعت ہے،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کےاتحادی امیدوار وں کا ساتھ دینے کا فیصلہ۔ترجمان مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد : جمعیت علماءاسلام پاکستان، مسلم لیگ ن کی حکومتی اتحادی جماعت ہے،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کےاتحادی امیدوار وں کا ساتھ دینے کا فیصلہ۔ترجمان مولانا فضل الرحمٰن
تفصیلات :
ترجمان مولانا فضل الرحمٰن مفتی ابرار احمد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق
سینیٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے سلسلہ میں جمعیت علماءاسلام کی عاملہ اور سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں یہ حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ چونکہ جمعیت علماءاسلام پاکستان، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتی اتحادی جماعت ہے اور ہم اصولی طور پر بھی اسی فیصلے کے پابند ہیں جو اتحادی جماعتوں کے درمیان طے ہوا ہے
لہذا جمعیت علماءاسلام کے سینیٹرز نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کےاتحادی امیدواروںکو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔