امام کعبہ وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے پشاور ایئرپورٹ پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا

پشاور :جمعیت علماء اسلام کی دعوت پر امام کعبہ وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے پشاور ایئرپورٹ پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ الشیخ صالح بن ابراہیم آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امو ر اپنے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے پشاور ایئرپورٹ پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب ، ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،مولانا گل نصیب خان ، گورنر خیبر پختون خواہ ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت جمعیت کے مرکزی و صوبائی قیادت اور اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے امام کعبہ کو اپنے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچنے پر شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر قائد جمعیت نے کہاکہ آپ وقت نکال کر ہماری دعوت پر صد سالہ عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہم آپ کے بہت مشکور ہیں ،امام کعبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قائد جمعیت کو کہا کہ آپ نے عالمی اجتماع میں ہمیںدعوت دی اور شرکت کا موقع دیا جس پر ہم آپ کے بھی شکر گزار ہیں ۔