امام الحرم الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب پاکستان پہنچ گئے۔قائدین جمعیت نے استقبال کیا۔

پشاور:
پشاور ایئرپورٹ پر امام کعبہ صالح بن ابراہیم آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امور بمع اپنے وفد کے ساتھ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے.
پشاور ایئر پورٹ پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری، صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، بحرین کے سفیر،گورنر انجینئر ظفر اقبال جھگڑا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور اعلی حکام نےپرجوش استقبال کیا.
ان شاءاللہ کل امام حرم جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع اضاخیل نوشہرہ میں شریک ہوکر جمعہ کا خطبہ اور جمعہ کی نماز کی امامت کرائیں گے