مرکزی میڈیا کمیٹی کی عالمی صدسالہ اجتماع گاہ میں پریس بریفنگ

چیئرمین مرکزی میڈیا کمیٹی حاجی عبدالجلیل جان ،قاری عثمان،آغا ایوب ودیگر شریک
عالمی اجتماع کل بروز جمعہ دس بجے شروع ہو گا ، تلاوت کے بعد مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا صدارتی خطاب ہو گا ، 52 ممالک کے شرکاء اس اجتماع میں شرکت کریں گے ، پاکستان بھر سے آنے والے تمام قافلے کل فجر تک پنڈال میں پہنچ جائیں گے ، یہ اجتماع پاکستا ن کی تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا ، جمعیت علماء اسلام کی مرکزی میڈیا کمیٹی کے حاجی عبد الجلیل ، قاری محمد عثمان ، اقبال اعوان ، آغا ایوب شاہ نے صحافیوں کو اجتماع کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی ،حاجی عبد الجلیل جان نے کہا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں ، کل دس بجے تلاوت قرآن پاک سے اجتماع کا آغاز ہو گا ، مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے صدارتی خطاب کے بعد امام کعبہ جمعہ کی نماز کا خطبہ اور امامت کریں گے ، انہوں نے مزید کہا میڈیا ، قائدین اور مہمانوں کے لئے علیحدہ علیحدہ گیٹ بنائے گئے ہیں ، ٹریفک کا مؤثر نظام ہے ، سات ہزار بیت الخلا اور وضو خانے ، قیام گاہ ،پارکنگ اور کینٹین کام مکمل انتظام ہے ، 52 ممالک سے خصوصی مہمان ہمارے اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں ۔ اس وقت ایک لاکھ سے زائد لوگ پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ان شاء اللہ کل صبح تک پاکستان کے چاروں صوبوں سے تیس لاکھ تک لوگ پہنچ جائیں گے اور نماز ،کھانا اور قیام کے وقفے کے ساتھ اتوارنماز ظہر تک اجتماع جاری رہے گا ۔