انسانیت کی بقاء اور فلاح ہی جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے مولانا عبد الغفور حیدری کی پشاور میں پریس کانفرنس

پشاور پرپس کلب ۔ صد سالہ اجتماع سے دنیا کو امن کا پیغام دینگے,انسانیت کی بقاء اور فلاح ہی جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے ، اجتماع کا مقصد جمعیت علماء اسلام کا اپنے تاسیس کے سو سال پورا کرنے پہ اپنے اکابرین کے شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ، اجتماع کی تمام تیاری آخری مراحل میں ہیں، معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے میڈیا امن کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ نے صد سالہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہے جمعیت علماء اسلام اپنی تاسیس سے لیکر آج تک اپنی شاندار ماضی کے سو سال پورے کرچکی ہے اس موقع پہ اپنے اکابرین کی شاندار ماضی انکی ملی دینی وقومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 7.8.9اپریل کو پشاور اضاخیل میں عالمی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے جسکی تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہے اجتماع سے دنیا کو امن کا پیغام دینگے علماء اور دینی مدارا کے خلاف دہشتگردی کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں علماء اور دینی اداروں سے ہمیشہ امن کا پیغام گیا ہے انہوں نے کہا کہ اجتماع کیلئے ملک بھر سے کارکنوں کی آمد شروع ہیں اور معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ 7.8.9._اپریل کو جمعیت کا کوئی بھی کارکن گھر نہ بیٹھیں بلکہ ہر قدم پشاور اضاخیل کی جانب ہو ۔