جے یو آئی آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی اور سیکولر لابی کو شکست دے گی.مولانا محمد امجد خان

لاہور :
جے یو آئی کی مر کزی مجلس شوری کا اور مر کزی مجلس عمومی کا اجلاس سینٹ کے انتخابات اور عوامی پروگراموں کی وجہ سے جے یو آئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے ملتوی کر دیا ہے
جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 23فروری اور مر کزی جنرل کونسل کا اجلا س 24 ۔25فروری کو مر کزی دفتر جامعہ مدنیہ لاہور میں ہونا تھا جس کو سینٹ انتخابات اور صوبہ سندھ ، خیبر اور پنجاب میں رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں جلسوں ، کانفرنسوں عوامی اجتماعات کی وجہ سے ملتوی کر دیا انہوں نے بتا یا کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جا ئے گامولانا محمد امجد خان نے بتا یا کہ متحد مجلس عمل کا سر براہی اجلاس جلد بلا یا جا رہا ہے حتمی تاریخ کا اعلان قائدین کی مشاورت کے بعد کیاجا ئے گا انہوں نے بتا یا کہ اسی اجلاس میں عہدے داروں کا چناؤ بھی ہو گا ایک سوال کے جواب میں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ مجلس عمل میں عہدے داروں کے حوالے سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی اور سیکولر لابی کو شکست دے گی انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی بحالی کے اعلان سے ہی لادین لابیوں کے محلات میں زلزلہ بر پا ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے ملک کو مسائلستان کے چنگل نکال سکتی ہے مولانا محمد امجد خان نے بتا یا کہ جے یو آئی کے رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں 18فروری کو حیدر آباد میں اسلام زندہ باد کا نفرنس اور 22فروری کو سر گودھا میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی جس جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن ،مولانا عبد الغفور حیدری سمیت دیگر مر کزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔