جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس عمومی و شوری کا اجلاس سینیٹ انتخابات اور صوبائی اجتماعات میں مصروفیت کے باعث ملتوی

اسلام آباد:
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان نےمرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کو سینیٹ انتخابات کی تیاریوں اورصوبہ خیبرپختونخوا ،سندھ اور پنجاب میں ہونےوالے اجتماعات کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے۔
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق
جے یوآئی کے مجلس عمومی اور شوری کا اجلاس جو کہ 24،25 فروری کو لاہور میں منعقد ہونا تھا صوبوں میں منعقد ہونے والے اجتماعات اور سینیٹ انتخابات میں مصروفیت کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔