وزیر اعظم آزادکشمیر اور انکی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ختم نبوتﷺ کے مسئلہ کی سنگینی کو سمجھا اور ریاست کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئےاس پر قانون سازی کی۔مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:
جمعیت علماءاسلام پاکستان کےامیرمولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ٹیلیفونک رابطہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر مبارکباد دی ۔
واضح رہے کہ کل آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا تھا جس پر تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور اسے مذہبی طبقے کی کامیابی قرار دیا تھا۔
اس سلسلہ میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔
مولانا کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کی اساس ہے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر اور انکی پوری کابینہ مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے موجودہ دور میں اتنے حساس مسئلہ کو سمجھا اور اس پر قانون سازی کرکےریاست کے مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اسی طرح امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے دین اسلام کی حفاظت کرتے رہیں گے۔