مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کی سفارشات کی منظوری دے دی،جمعیت علماءاسلام سینیٹ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔محمد اسلم غوری

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام نے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسلم غوری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جے یوآئی نے کے پی کے سے چار اور بلوچستان سے تین امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں
واضح رہے کہ جے یوآئی کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کے دوروزہ اجلاس کے بعد حتمی سفارشات کی مولانا فضل الرحمن نے منظوری دی
خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پرمحمد طلحہ محمود اور مولانا گل نصیب خان نامزد
خیبرپختونخوا سے ٹیکنوکریٹ نشست پر جناب شیخ یعقوب اور
خواتین نشست پر محترمہ نعیمہ کشور کو نامزدکردیا گیا
بلوچستان سے جنرل نشست پر مولانا فیض محمد ،ٹیکنوکریٹ پر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے
اور اسی طرح بلوچستان سے خواتین کی نشست پر عذرا سید جے یوآئی کی امیدوار ہوں گی
اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سینٹ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی