جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس بحکم امیر مرکزیہ24/25 فروری 2018 مرکزی دفتر لاہور میں طلب ،ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت انتخابات کی تیاریوں کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے،اراکین مجلس عمومی شرکت یقینی بنائیں۔مولانا عبدالغفور حیدری

لاہور:
(مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان کے مطابق)
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس مرکزی دفتر لاہور میں طلب کرلیا ہے۔
مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 25 /24 فروری 2018 بروز ہفتہ ، اتوار کو مرکزی دفتر جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ لاہور میںہوگا ۔
اجلاس کا ایجنڈا ملک کی موجودہ اور بین الاقوامی صورتحال سمیت متحدہ مجلس عمل بحالی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں پر غور خوض اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں مولانا عبدالغفورحیدری نےمرکزی مجلس عمومی کے معزز اراکین سے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔
اجلاس 24 فروری دن 11 بجے شروع ہوگا شرکاء اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ شرکت فرمائیں۔
اس ضمن میں مرکزی مجلس عمومی کے اراکین کو دعوت نامے بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔