چمن : پاکستان امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ اور دینی مدارس ہمارے عقائد ونظریات کے محافظ ہے، ملک کو سیکولر بننے نہیں دینگے . مولانا عبدالغفور حیدری

چمن ۔ پاکستان امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ اور دینی مدارس ہمارے عقائد ونظریات کے محافظ ہے، ملک کو سیکولر بننے نہیں دینگے، بلوچستان کا جمعیت ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے، صد سالہ عالمی اجتماع مظلوم ومحکوم لوگوں کیلئے نوید انقلاب ہیں ۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ نے جامعہ اسلامیہ چمن کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنادینگے پاکستان امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہے علماء اور دینی مدارس پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اگر پاکستان پہ کوئی مشکل وقت آیا تو علماء ہی میدان میں ہونگے آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے فاضل لندن اور دبئ چلے جائینگے کچھ قوتیں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہے انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ پارلیمنٹ میں علماء کا وجود نعمت سے کم نہیں ورنہ حرام اشیاء خوردنوش اور دوائیوں کی صورت میں ہمیں کھلایا جاتا۔ جمعیت اقتدار میں آکر ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دیگی ۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں جوق درجوق لوگوں کی شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ اب عوام ہی نہیں بلکہ سب کی نظریں اور امیدیں جمعیت علماء اسلام کی طرف ہے جمعیت بلوچستان میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے صوبے کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پہ نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے شاندار ماضی کے سو سال پورے کررہی ہیں اور اپنے سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں7. 8. 9 اپریل اضاخیل نوشہرہ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی ۔ جلسہ ختم بخاری سے مولانا محمد یوسف ودیگر علماءکرام نے خطاب کیا

Facebook Comments