کشمیریوں کے ساتھ صرف اظہاریکجہتی کرنا کافی نہیں کشمیرسے متعلق ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، مشترکہ جامع پالیسی سے پوری قوم فوج کی پشت پرہوگی۔مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ صرف اظہاریکجہتی کرنا کافی نہیں، مسئلہ کشمیرسے متعلق ہمیں ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی
ان خیالات کا اظہار انھوںنے پارلیمنٹ کی کشمیرکمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کو کمیٹی نے مسئلہ کشمیرسمیت پاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سرحد کے حالات متقاضی ہیں کہ قوم ایک ہوجائے، مشترکہ جامع پالیسی سے پوری قوم فوج کی پشت پرہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرسے متعلق بین الوزارتی مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا، وزارت امور کشمیروگلگت، خارجہ امور، وزارت سرحدی اموراور دفاعی اداروں سے مشاورت کی جائے گی اور ایک مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔