قومیں اپنے ماضی کو دیکھ کر مستقبل کی تعمیر کرتی ہیں، سیاسی قیادت متحد اور متفق ہو تو کوئی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد:
قومیں اپنے ماضی کو دیکھ کر مستقبل کی تعمیر کرتی ہیں، سیاسی قیادت متحد اور متفق ہو تو کوئی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
سینیٹ میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے حوالے سے نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے اور یہ اہم واقع ہے کہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے، تاخیر سے ہی مگر بہت اچھا اقدام ہے، قومیں اپنے ماضی کو دیکھ کر مستقبل کی تعمیر کرتی ہیں، ماضی میں اگر ان سے غلطیاں ہوتی ہیں تو ان کو دہراتے نہیں اور اچھائیوں سے مزید اچھائیوں کی کوشش کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہم اپنی قومی تاریخ سے اتنے آگاہ نہیں ہوتے اور نہ ہی نئی نسل کو اس جانب سے لے کر آتے ہیں، ہماری قربانیاں جو ملک بنانے کیلئے دی گئیں وہ ہماری تاریخی اساس ہے، آج ہماری نئی نسل کو نہیں معلوم کہ پاکستان کس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا، 70سال سے اب تک کے سفر کو بھی سامنے رکھنا چاہیے، سازشیں ہوتی رہتی ہیں، سیاسی قیادت متحد اور متفق ہو تو کوئی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔