اسلامی فلاحی ریاست کا قیام جدوجہدکامقصودہے، متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل وجود میں آگئی ، اجلاس میں 20ارکان پرمشتمل مرکزی کونسل تشکیل، لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائے گا۔اعلامیہ

لاہور:
لاہور میں متحدہ مجلس عمل کا باضابطہ اجلاس ، متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل تشکیل دے دی گئی،مرکزی کونسل 20ارکان پرمشتمل ہے،مرکزی کونسل میں ہرجماعت کاسربراہ اور3،3نمائندے شامل ہیں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہدکامقصودہے،فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے،لادین عناصر کی یلغار کامقابلہ کیا جائے گا،ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکے وطن کواقوام عالم میں باعزت مقام دلائی گی،وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا،کشمیر کے مسئلہ پرپاکستان کاموقف اصولی ہے،بھارت سے تمام تنازعات کا اصل سبب کشمیر کا مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیردونوں ملکوں میں مفاہمت کاامکان نہیں،مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی وتحفظ کیلئے متفقہ موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ایم ایم اے کااگلا اجلاس فروری میں ہوگا، ایم ایم ااے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میںمنائیں گی،پوری قوم کو یکجہتی کی دعوت دی جائے گی،متحدہ مجلس عمل باقاعدگی کیساتھ بحال ہوچکی ہے،اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہوگا، ایم ایم اے کونسل جماعت کے باقاعدہ صدر کا بھی انتخاب کرے گی۔ سنیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے،آج کے اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دی گئی۔
متحدہ مجلس عمل کو فعا ل کر نے کے لئے دینی جما عتو ں و سیاسی جما عتو ں کا اہم اجلا س پروفیسر ساجد میر کی میزبانی میںمر کز جمعیت اہلحدیث پر منعقد ہو ا، اجلا س میں جمعیت علما ء اسلا م پاکستان کےامیر مو لا نا فضل الر حمان ، جما عت اسلامی پا کستا ن کے امیر سینیٹر سرا ج الحق ، تحریک نفا ذ فقہ جعفریہ کے قا ئد علا مہ سا جد نقوی ، مر کزی جمعیت اہلحدیث کے سر برا ہ پروفیسر سا جد میر ، جمعیت علما ء پا کستا ن کے سر برا ہ پیر اعجاز ہا شمی ، ڈا کٹر عبد الکریم سمیت دیگر دینی و سیا سی جما عتو ں کے را ہنما ؤ ں نے شر کت کی ، اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران مر کزی جمعیت اہلحدیث کے سر برا ہ پروفیسر سا جد میر نے اعلا میہ بیا ن کرتے ہو ے کہاکہ آ ج کے ایجنڈے میں عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐکے قوانین کا تحفظ کرنا ہے،ہمارااصل ہدف اورملک میں اسلامی بنیادوں پر نظام مصطفیٰ کا قیام ہے،انہو ں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل قبلہ اول کےدشمنوںکے خلا ف متحد
رہے گی ،کسی قسم کے کو ئی اختلا فا ت نہیں ہیں ،تمام جما عتو ں نے اس با ت پر اتفا ق کیا ہے کہ 5فروری کو یو م یکجہتی کشمیر منا یا جا ئے گا ، پو ری قوم کو دعوت دی جا ئے گی انہو ں نے کہاکہ مرکزی کونسل آئندہ اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کاانتخاب کریگی ، اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے ،مرکزی کونسل آئندہ اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کاانتخاب کریگی،مرکزی کونسل میں ہرجماعت کا سربراہ اورتین،تین نمائندے شامل ہیں،ہمارا اگلا اجلاس 15 فروری کو ہو گا،مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی وتحفظ کیلئے متفقہ موقف کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کے مسئلہ کے حل کے بغیردونوں ملکوں میں مفاہمت کاامکان نہیں،بھارت سے تمام تنازعات کا اصل سبب کشمیر کا مسئلہ ہے، کشمیر کے مسئلہ پرپاکستان کاموقف اصولی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا،ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکے وطن کواقوام عالم میں باعزت مقام دلائیگی، لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائے گا،فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے،اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہدکامقصودہے، مو لا نا فضل الر حمان نے کہاکہ آج ایم ایم اے کا مرکزی کونسل وجود میں آگیا ہے ، انہو ں نے کہاکہ ہمارے سامنے ایک معاملہ یہ بھی ہے ایم ایم اے ایک جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی،اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہو گا، رجسٹریشن کیلیے طریقہ کار وضع کرلیاگیا ہے تو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔