قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا اجتماع گاہ کا دورہ انتظامات کا جائزہ انتظامی کمیٹی پر خوشی کا اظہار

آج25 مارچ بعد نمازعصر قائد جمعیت نے صد سالہ عالمی اجتماع کے پنڈال کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
قائد جمعیت نے سٹیج پر جاکر تیار کام کو دیکھا اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس دوران آپ کو نقشہ کی مدد سے تمام انتظامات سے آگاہ بھی کیا گیا
سٹیج سے واپسی پر اجتماع کی کامیابی کیلئے دعاء بھی کی اس کے بعد آپ کی معیت میں تمام مہمانان نے نماز مغرب ادا کی
اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تمام ممبران بھی موجود تھے۔