انتخابات میں جس جرنیل نے پختونخوا اور بلوچستان میں ہلڑ بازی کی، اس سمیت پوری اسٹیبلشمنٹ نے دیکھ لیا کہ ہمارے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں، بدترین دھاندلی کے خلاف پورے ملک میں ملین مارچ کئے اور اس میں عوام نے جس طرح اپنی موجودگی کا احساس دلایا یہ بدترین انتخابات کے خلاف ریفرنڈم تھا، ہمارا آج بھی مؤقف واضح کہ ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکے۔موجودہ پارلیمان کے پاس اتنا مضبوط مینڈیٹ نہیں ہے اس میں اتنی بڑی آئینی ترامیم کی جائیں، پارلیمان کی از سر نوتشکیل کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں، تاکہ اتفاق رائے کے ساتھ اور اصلی مینڈیٹ کے ساتھ قانون سازی کی جائے۔ موجودہ ترامیم میں سیاسی مفادات زیادہ نظر آئے، ہم اتفاق رائے کے ساتھ ملکی مفاد میں ترامیم کے حق میں ہیں۔مولانا فضل الرحمان

۔

آئین میں بنیادی انسانی حقوق کا چیپٹر محدود کیا جا رہا ہے، ملٹری رول میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اور ججوں کی تقرری و تبادلے کا نظام کمزور ہو چکا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، عوام کے مفاد کے لیے ہر غیر جمہوری تجویز کو مسترد کیا۔ ہمارا موقف واضح ہے: آئین کی بالادستی اور عدل و انصاف کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی ملتان میں پریس کانفرنس

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مسائل پر بات چیت کے لئے پارلیمانی وفود بھیجنے کا مطالبہ کردیا،سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کو ملک کے لیے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں ہوسکتی ، لاپتہ افراد کے معاملے کی وجہ سے ملک میں عوامی نفرت بڑھ رہی ہے، اداروں پر اعتمادختم ہورہا ہے ، صوبوں کے وسائل پر قابض ہونے کی بجائے ان کے حقوق کوتسلیم کریں قبائلی اضلاع میں قیمتی معدنیات اور وسائل پر قبضہ کے لئے قبائل پر جنگ مسلط کی گئی ہے پارلیمینٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہئے،سیاستدانوں کوسائیڈ لائن کرنا ترک کردیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معاملات ان کے حوالے کردیں حل نکل آئے گا تمام معاملات میں خود کو فیصل آباد کا گھنٹہ گھر یا امرت دھار سمجھ لینا خواہش ہوسکتی ہے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔

قا د یانی مبارک ثانی مقدمے کے حتمی فیصلے کو اناؤنس کیا ہے اور انہوں نے گزشتہ فیصلے جو چھ فروری کو اور پھر چوبیس جولائی کو ہوئے تھے ان کے تمام قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا ہے میں اس بہت بڑی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تمام دینی جماعتوں کو ان کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں