نشرواشاعت

پریس آزاد ہو گا
(1) اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہو گی ۔
نشرواشاعت میں اسلام وعوام کا مفاد مقدم ہو گا
(2) نشرواشاعت کےتمام وسائل اسلام کی تبلیغ وتشہیر وطن عزیز پاکستان کے استحکام وسالمیت اور عوام کے نقطئہ نظر کے اظہار کے لئے استعمال کئے جائیں گے ۔
حکومت وغیرہ کی اجارہ داری سے آزادی
(3) اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا حکومت کے کسی گروہ کی یا کسی فرد کی اجارہ داری میں نہیں رہنے دیئے جائیں گے ۔