مواصلات

سڑکیں
(1) ملک بھر میں پختہ سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا تاکہ تمام دیہات ایک دوسرے سے مربوط ہو جائیں اور اپنے مرکزی شہر سے سڑکوں کے ذریعہ ملحق ہو جائیں ۔
رسل ورسائل کی سہولتیں
(2) مواصلات رسل ورسائل کے تمام جدید ذرائع شہروں میں اور دیہاتوں میں عام کئے جائیں گے ۔
پسماندہ علاقوں میں مواصلات
(3) مواصلات کو ترقی دینے میں اولیت پسماندہ علاقوں کو حاصل ہو گی ۔
وضو اور نماز کا اہتمام
(4) ریلوں ، بسوں ، جہازوں وغیرہ میں سفر کے دوران وضو اورنماز کیلئے خصوصی انتظام ہو گا ۔
درجات کا امتیاز کم اور ختم کیا جائے گا
(5) سفر کے تمام ذرائع ، وسیع ، محفوظ اور ارزاں کردئیےجائیں گے اور ان میں درجات کا تفاوت ختم کر دیا جائے گا ۔