عدلیہ کا نظام

آزاد انہ عدلیہ
(1) عدلیہ مکمل طور پر انتظامیہ سے آزاد ہو گی ۔
آسان ترین حصول انصاف
(2) حصول انصاف کے طریقے بالکل آسان بنائے جائیں گے ۔
مفت انصاف
(3) عدالتوں سے انصاف کا حصول مفت ہو گا ۔
تقرر کی اہلیت اسلام ہوگی
(4) ججوں اور منصفوں کا تقرر کتاب وسنت و شریعت اسلامیہ کی مکمل واقفیت اور اسلامی سیر ت کے معیار و اہلیت پر ہوا کرے گا ۔
قوانین اسلامی ہوں گے
(5) ملک کے دیوانی و فوجداری قوانین میں شریعت کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گی ۔
انتظامیہ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا
(6) انتطامیہ کے کسی بھی ادارے اور اس کے ہر چھوٹے بڑے افسر اور ملازم کے کسی بھی فعل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق ہر شہری کو حاصل ہو گا ۔