دفعہ نمبر 6 ( ناظم انتخابات )

(1) مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت پوری ہونے پر آئندہ پانچ سالہ مدت کے لئے ناظم انتخابات مرکزی مجلس عاملہ مقرر کرے گی۔
(2) مرکزی ناظم انتخابات صوبوں کے لئے اور صوبائی ناظم انتخابات ضلعوں کے لئے ناظم انتخابات مقرر کریں گے ۔
(3) اسی سطح کا ناظم جماعتی انتخابات میں حصہ لے سکے گا البتہ انتخابات کے بعد ہر سطح کے ناظم انتخابات کو اس سطح کی مجلس عاملہ میں بمنشا دفعہ 9 ضلعی دفعہ 6 مناسب عہدے پر بامزد کیا جا سکتاہے ۔
(4) ماتحت جمعیت کی مجلس عمومی سے بالائی مجلس عمومی کے لئے دستور کے مطابق ارکان کا چناؤ اسی سطح کے ناظم انتخابات کی ذمہ داری ہوگی ۔ بوقت ضرورت اگر ناظم انتخابات کو ناموں کے چناؤ میں وقت در پیش ہو تو امیر اور ناظم عمومی سے مشورہ لے سکتا ہے ۔
(5) محرم ، صفر ، ربیع الاول اور ربیع الثانی میں رکن سازی ہو گی ۔
(6) جمادی الاولیٰ اور جمادی الاخریٰ میں ابتدائی تحصیل اور ضلعی جبکہ رجب میں صوبائی اور شعبان میں مرکزی عہدیداروں کے انتخابات ہوں گے
(7) امیر مرکزیہ حسب ضرورت اس شیڈول میں ایک سال کی توسیع کر سکتے ہیں۔
(8) نظمائے انتخابات حسب ضرورت اپنے لئے معاونین مقرر کر سکتے ہیں ۔