دفعہ نمبر 5 ( مجالس عمومی )

(1) جمعیت علماء اسلام کا فارم رکنیت پر کرنے والے تمام ارکان ، ابتدائی جمعیت علماء اسلام کی مجلس عمومی کے ارکان ہوں گے اورہر ماتحت جمعیت سے بالائی جمعیت کے لئے نامزد نمائندوں پر مشتمل اس جمعیت کی مجلس عمومی ہوگی ۔
(2) ابتدائی جمعیت کے ہر تیس ارکان پر ایک رکن تحصیل کی جمعیت کے لیے ، تحصیل کے ہر دو ارکان پر ایک رکن ضلعی جمعیت کے لئے ، اور ضلع کے ہر دس ارکان پر ایک رکن صوبائی جمعیت کے لئے اور صوبائی جمعیت کے ہر پانچ ارکان پر ایک رکن مرکزی جمعیت کے لئے بطور رکن مجلس عمومی نامزد ہوگا۔نوٹ رکن سازی کی مدت ختم ہونے کے بعد رکن بننے والا کوئی شخص انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے گا ۔
(3) مقامی جمعیت کے عہدے اور ضلعی مجلس عمومی کی رکنیت کےلئے کم از کم دو سال ابتدائی رکن ہونا ضروری ہوگا ۔ جس مقام پر ابتدائی جمعیت پہلی بار تشکیل ہوگی وہ اس شرط سے مستثنیٰ ہوگی ۔ صوبائی اور مرکزی مجلس عمومی کی رکنیت کے لئے تین سال سے ابتدائی رکن ہونا ضروری ہوگا۔