دفعہ نمبر 25 ( نظم و دفتر )

دفتر کے لئے ایک مستقل ناظم ہو گا جس کی تحویل میں دفتر کا تمام اثاثہ ہوگا اور اس کے ذمہ مندرجہ ذیل امور ہوںگے ۔
آمدہ خطوط و کاغذات کا وصول کرنا مشورہ طلب امور کا مشورہ کے بعد جواب لکھنا ، ضروریا ت دفتر کی خرید ، مطبوعات کی تقسیم ، مہمانوں کی خدمت اور ان کی مطلوبہ معلومات بہم پہچانا، ماتحت مجالس اور عہدیداروں سے رابطہ قائم رکھنا جمعیت کی کارکردگی میں کسی کی سستی نظر آئے تو متعلقہ عہدیداروں کو اس کی اطلاع دینا، دفتر کے عملہ کی نگرانی اور مشاہدات کا تقسیم کرنا ، ہدایات اور احکام کو اپنی نگرانی میں تحریر کرواکے متعلقہ اشخاص تک پہنچانا،اخبارات اور مذہبی و سیاسی جماعتوں سے رابطہ رکھنا ۔