دفعہ نمبر 24 ( شعبہ نشرو اشاعت )

جمعیت کے لٹریچر ، اغراض ومقصاد ، طریق کا ر ، احکام و ہدایت اور خبروں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لئے شعبہ نشرواشاعت قائم ہو گا جس کے لئے گوشوارہ (بجٹ) میں رقم مخصوص ہو گی ۔ یہ شعبہ مستقل ایک ناظم کے تحت ہو گا ۔ اس شعبہ کے ذمہ اخبارات و رسائل جاری کرنا ۔ جمعیت کا لٹریچر شائع کرنا ، ملکی جرائد کو ہمنوا بناکر جمعیت کے تبلیغی اور اصلاحی مقاصد میں ان کی حمایت حاصل کرنا ہوگا ۔ نفاذ آئین اسلامی کےراستہ میں جو رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہوں ان کی نشاندہی کرنا اور رائے عامہ کو ہموار کر نے میں پوری کوشش کرنا اس شعبہ کے اہم مقاصد ہوں گے ۔