دفعہ نمبر 23 ( مدات مصارف )

(1) ابتدائی جمعیتیں اپنے پاس جمع شدہ رقوم کو اغراض و مقاصد میں صرف کریں گے جس کاباضابطہ حساب آمد و خرچ کے رجسٹر میں درج کرنا ہوگا اور اخراجات کی باقاعدہ رسیدوں کاایک الگ فائل میںریکارڈ رکھنا ہو گا ۔ آمد و خرچ کا حساب ہر تین ماہ بعد پانچ تاریخ تک ضلعی دفتر کو بھیجنا ضروری ہوگا ۔ ضلعی آمد و خرچ کا سہ ماہی گوشوارہ ہر تیسرے ماہ کی دس تاریخ تک صوبائی دفتر کو اور صوبائی جمعیت کو 18 تاریخ تک مرکز ی دفتر ارسال کرے گی
(2) ہر سطح کی جمعیت کا کو ئی عہدیدار جماعتی مقاصد کےلئے سفر کرے یادورہ کرے تو اس کے اخراجات سفر اسی جمعیت کے خزانہ سے اداہوں گے ۔
(3) مرکزی ناظم عمومی مبلغ بیس ہزار روپے ماہانہ اور صوبائی ناظم عمومی دس ہزار روپے ماہانہ اپنے دستخطوں سے صرف کر سکتے ہیں ۔ اس سے زائدرقم کے لئے امیر سے اجازت لینا ضروری ہو گا ۔