دفعہ نمبر 21 ( ناظم مالیات کے فرائض و اختیارات )

(1) ناظم مالیات شعبہ مالیات کا نگران ہو گا ۔چندہ جمع کرنا، آمد و خرچ کا مکمل ریکارڈ رکھنا ، اس کی سالانہ جانچ پڑ تال کرانا اس کے ذمہ ہو گا اور مالیات کے جملہ امور کے بارے میں مجلس عاملہ کے سامنے جوابدہ ہو گا ۔
(2) رقوم کی وصولی اور خزانہ میں جمع کرانا ۔ امیر ناظم عمومی اور ناظم مالیات میں سے کسی دوکے دستخطوںسے بینک سے رقم نکلوانا۔
(3) مرکزی ناظم مالیات بیس ہزار ، صوبائی ناظم مالیات دس ہزار اور ضلعی ناظم مالیات پانچ ہزار روپے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
(4) بینک کا حساب کتاب باظم مالیات کے پاس ہو گا ۔
(5) ہر ابتدائی رکن دس /10 روپے سالانہ دینے کا پابند ہو گا، جس میں سے پچاس فیصد مرکز، پچیس فیصد صوبه اور پچیس فیصد ضلع کو ملے گا اور اس فنڈ کی وصولی کا انتظام ہر درجہ كے امیر، ناظم عمومی اور ناظم مالیات کی ذمہ داری ہو گی۔
(6) ہر بالائی جمعیت مذکورہ رقم کی عدم آدائیگی کی صور ت میں ماتحت جماعتوں کےخلاف تادیبی کاروائی کر سکتی ہے ۔